مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی روس دو روزہ دورے اور افغانستان کے مختصردورے کے بعد پاکستان پہنچ گئےہیں جہاں لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے 120 رکنی وفد کے ہمراہ لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ریڈ کارپٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نریندر مودی کوگلے لگا لیا جس کے بعد دونوں رہنما ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جاتی امراء روانہ ہوگئے۔ نریندرمودی کچھ دیرپاکستان میں قیام کریں گے جس کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی سمیت دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ ان کے وزیردفاع، سیکرٹریز اوربزنس مین موجود ہیں جب کہ پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور دیگر حکام موجود تھے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی روس کے دو روزہ دورے اور افغانستان کے مختصردورے کے بعد پاکستان پہنچ گئےہیں جہاں لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
News ID 1860566
آپ کا تبصرہ